عدالتی حکم کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، ایس ایچ او رستم کو 6ماہ قید کی سزا

رستم میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج مردان نے ایس ایچ او رستم عرفان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت کے مطابق پولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لیا گیا تھا، جبکہ بار بار نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ایس ایچ او رستم کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے طلب کیا، تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل سیشن جج محمد ظہور نے ایس ایچ او عرفان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے