سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس سے متعلق خبر آگئی

خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے ایک بار پھر خصوصی الاؤنس دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے مسلسل خدشات کے باعث پولیس فورس کو غیرمعمولی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر اضافی مالی سہولت وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا پولیس کئی برسوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورس کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس دوران متعدد افسران اور جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں اہلکار مختلف حملوں اور واقعات میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے خطرات اب بھی برقرار ہیں، جس کے باعث پولیس اہلکار مسلسل ہائی الرٹ اور شدید دباؤ میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے