کاٹلنگ بازار میں دیرینہ دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ راہ گیر خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ کاٹلنگ بازار میں پیش آیا جہاں سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں بازار میدان جنگ بن گیا ۔
فائرنگ کی زد میں آکر 2افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں دونوں فریقین سے ایک ایک شخص شامل ہیں جن کی شناخت نواب گل اور صابر خان کے ناموں سے ہوئی ۔
زخمیوں کو فوری طورپر ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا ۔
فائرنگ کے بعد بازار میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
کاٹلنگ : فریقین کے درمیان فائرنگ ،2افراد جاں بحق ،خاتون سمیت3زخمی