ہرات میں خونریزی، سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھ گئے

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ جمعہ کی نماز کے بعد اس وقت پیش آیا جب ہفتہ وار چھٹی کے باعث بڑی تعداد میں مقامی افراد ضلع انجیل کے سیاحتی مقام پر موجود تھے۔

حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے