مالاکنڈ ڈویژن: انسانی حقوق اور ذمہ داریوں پر آگاہی مہم اختتام پذیر

ایکسپرٹس سینٹر فار مارکیٹ اینڈ پالیسی ریسرچ (ای سی ایم پی آر) پاکستان نے مالاکنڈ ڈویژن میں طلبہ کے لیے آگاہی مہم کامیابی سے مکمل کر لی۔ اس مہم کا مقصد نوجوان نسل میں انفرادی حقوق، ذمہ داریوں اور قانون کی حکمرانی سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔

پراجیکٹ کے تحت 10 مختلف اسکولوں میں سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ کو اظہارِ رائے کی آزادی، شہری ذمہ داریوں اور بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ فالو اپ سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو عملی زندگی میں ان اصولوں کو اپنانے کی ترغیب بھی دی گئی۔

یہ سیشنز معروف ماہرین اور اساتذہ جن میں پروفیسر ڈاکٹر ولی رحمان، ڈاکٹر فیاض علی شاہ، ڈاکٹر شاہد جان، مس تبسم روغانی، مولانا عطاء الرحمن، غنی غورزنگ اور ڈاکٹر امجد علی شامل ہیں، نے منعقد کیے۔

ای سی ایم پی آر کے مطابق اس مہم کا مقصد طلبہ میں انسانی وقار، باہمی احترام اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ایک باشعور اور ذمہ دار شہری کے طور پر کردار ادا کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے