خیبرپختونخوا پولیس میں ایس پی عہدے کے افسران کے تبادلے،اعلامیہ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس میں ایس پی کے عہدے کے افسران کے تبادلے، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے دفتر سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس میں ایس پی عہدے کے متعدد افسران کے تبادلے کئے گئے جس کے تحت ایس پی محمد اشفاق کو ایس پی انوسٹی گیشن ضلع کرک سے ایس پی سی ٹی ڈی ضلع خیبر تعینات کیا گیا ہے ۔
ایس پی سجاد احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن ضلع چارسدہ سے ایس پی سیکورٹی ایبٹ، ہزارہ ریجن، سیکورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس پی عالمزیب کی ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سے ایس انوسٹی گیشن چارسدہ تعیناتی عمل میں آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے