خیبرپختونخوا میں خطرناک اور مطلوب دہشت گردوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، جس میں 1349 دہشت گردوں کے نام اور تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی انتظامیہ اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر یہ فہرست مرتب کی، جو اب وفاقی وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔ 59 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت ایک کروڑ سے تین کروڑ روپے تک رکھی گئی ہے۔ کرم کے کاظم خان کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے، جبکہ کمانڈر امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
باجوڑ کے مولوی فقیر محمد کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے، جس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور دیگر اضلاع سے بتایا گیا ہے۔