مردان: بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلوانے کا مطالبہ، والدین کی خودسوزی کی دھمکی

رپورٹ (CBN247)

مردان کے علاقے باڑی چم محلہ ریدی گل کے رہائشی محمد شاہ حسین اور ان کی اہلیہ نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا ہے کہ ان کے 26 سالہ بیٹے کاشف کو 26 مئی کی رات گل آباد چارسدہ کے رہائشی طارق اور صابر نے لین دین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول پراپرٹی اور بارگیننگ کے شعبے سے وابستہ تھا۔ مقتول کاشف کے ماں کے بیان کے مطابق مبینہ قاتلوں پر مقتول کے 16 لاکھ روپے واجب الآدا تھے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے خود پر فائرنگ کر کے کیس کو "کراس” بنانے کی کوشش کی جبکہ تھانہ ہوتی کے تفتیشی افسر نے مخالفین سے بھاری رشوت لے کر مقدمے کو خراب کیا۔ ان کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی جان بوجھ کر غائب کیا گیا، جبکہ مقتول کے موبائل کی برآمدگی پر سٹی تھانے کے محرر نے بھی رشوت لی۔ انہوں نے کہا کہ ناقص تفتیش کی وجہ سے ایک ملزم ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔

مقتول کی والدہ نے دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ ار پی او کے دفتر کے سامنے خودسوزی کریں گی۔ والدین نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے