سرکاری محکموں کو اربوں کا نقصان، بااثر ٹھیکیدار ریڈار پر

اربوں روپے کے ترقیاتی ٹھیکے حاصل کرنے والے ایک ٹھیکیدار اور اس کی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

تفصیلات کے مطابق میسرز علی حسن سول اینڈ الیکٹریکل ورک نے مختلف سرکاری محکموں سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی ٹھیکے حاصل کیے، مگر منصوبوں پر زمینی سطح پر کام نہ ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران کمپنی نے مجموعی طور پر اربوں روپے مالیت کے ٹھیکے حاصل کیے۔ اس معاملے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کمپنی کے مالکان عرفان شیخ اور غفران شیخ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تحقیقاتی افسر نے ایجوکیشن ورکس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے چیف انجینیئرز کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

خطوط میں گزشتہ تین سال کے دوران کمپنی کو دیے گئے ٹھیکوں، مکمل کیے گئے کام، ادا کی گئی رقوم اور ادائیگیوں کی منظوری دینے والے ایگزیکٹو انجینیئرز کی تفصیلات فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے