باجور میں مبینہ ڈرون ح-مل-ہ، ایک ہی گھر کے 3 افراد شہید،متعدد زخمی

باجوڑ کے علاقے شینکوٹ، پاکستان چوک میں گزشتہ رات مبینہ ڈرون حملے میں ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 سالہ اسحاق، 30 سالہ امتیاز اور 5 سالہ منیبہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے حسن خیل کے شاہ مت خیل میں بھی مبینہ ڈرون حملہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے