پاک افغان سرحد بندش کو 72دن مکمل، تجارت شدید دباو کا شکار

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے ایک سرکاری اسکول میں بنیادی سہولیات کی شدید کمی کے باعث طلبہ کرسیوں اور میزوں سے محروم ہیں اور سرد موسم میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف والدین بلکہ علاقہ مکینوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

یہ معاملہ تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے مٹین کور میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول کا ہے، جہاں سردی کی شدت کے باوجود طلبہ کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام موجود نہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ زمین پر بیٹھ کر پڑھنے سے بچوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ تعلیمی معیار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق اسکول میں نہ تو مناسب فرنیچر موجود ہے اور نہ ہی سردی سے بچاؤ کے لیے ہیٹرز یا دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس کے باعث کم عمر بچے شدید سردی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

والدین اور مقامی افراد نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسکول میں فرنیچر، ہیٹنگ سسٹم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ بچوں کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف سرد موسم تک محدود نہیں بلکہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی مجموعی کمی کی نشاندہی کرتا ہے، جس پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے