پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ کے وکیل بشیر خان وزیر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے مؤکل اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام عدالت کی انسٹی ٹیوٹ برانچ نے غلط درج کرتے ہوئے رسید جاری کی، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رسید غلط نام کے ساتھ بعض نامعلوم اور غیر متعلقہ افراد تک بھی پہنچ گئی، جو نہ صرف رازداری کی خلاف ورزی ہے بلکہ عدالتی عمل پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوتاہی وزیراعلیٰ کی شخصیت اور عہدے کو بدنام کرنے کے مترادف ہے اور عدالتی کارروائی کے تقدس کو بھی مجروح کرتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ذمہ دار اہلکار کے خلاف باضابطہ انکوائری کی جائے اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔