سی بی این
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 29 ستمبر کو متوقع احتجاج سے قبل آزاد کشمیر پولیس کی درخواست پر اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار اور افسران کو عارضی طور پر کشمیر میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے دفتر سے جاری مراسلے کے مطابق مختلف ڈویژنز سے افسران و جوان شامل ہوں گے جن میں آپریشنز ڈویژن، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس، لاجسٹکس، سیکیورٹی ڈویژن، سیف سٹی، اسپیشل برانچ، اور اے آر ایف شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکاروں کی فہرست فوری طور پر مرتب کر کے آزاد کشمیر روانگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ تعیناتی احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔