خیبر پختونخوا حکومت کا دارالعلوم حقانیہ خودکش دھماکے کی تحقیقات کے حوالے سے بڑا اعلان

رپورٹ (CBN247)

خیبرپختونخوا حکومت نے اکوڑہ خٹک کے دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا اور شہید مولانا حامد الحق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے واقعہ کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے اور ان کی دینی و سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ نے دین اسلام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئندہ چند روز میں جے آئی ٹی کا بیان جاری کیا جائے گا اور اس افسوسناک واقعے کی جڑوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی، اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد مزید مضبوط ہو گا اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے