رپورٹ (CBN247)
بنوں کینٹ حدود میں دو زور دار دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا
بنوں کینٹ کی حدود میں دھماکو ں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ شروع کی گئی ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج (منگل) شام افطاری کے وقت بارود سے بھری گاڑی سے بنوں کینٹ پر حملہ کیا گیا جس سے کینٹ کی دیوار میں سوراخ ہوگیا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ سے چھ دھشتگردوں نے کینٹ کے حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیاہے ۔ حملے میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کے باعث کوٹ براہ میں ایک مسجد گر گئی جسکے باعث نمازی ملبے تلے دب گئے جبکہ دھماکے سے قریبی علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے بھی شہری زخمی اور شہید ہوئے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے پاس 9 سویلین لاشیں ہیں جن میں 4 بچیاں 3 بچے 1 خواتین اورر 1 مرد ہیں جبکہ کل 16 سویلین 8 مرد 3 خواتین 3 بچیاں اور 3 بچے زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن کا اغاز کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق ایک غیر معروف دھشت گرد تنظیم جیش الفرسان محمد نے اس واقع کی ذمہ داری قبول کی ہے. بتایا جاتاہے کہ مذکورہ تنظیم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ سے ہے ۔