رپورٹ (CBN247)
بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے سے متعلق شہری کوعلماء کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ نازیبا الفاظ کا استعمال .مہنگا پڑھ گیا
ائمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ۔ شہری پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔