رپورٹ (CBN247)
صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس نے موسم مزید سرد کر دیا اور لوگوں نے دوبارہ سے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
اتوار کے روز افظاری سے قبل بادل چھائیں رہے تاہم رات کے وقت ٹھنڈی ہوائوں کیساتھ بارش شروع ہوئی جو پوری رات وقفے وقفے کیساتھ جاری رہی جس نے موسم کو انتہائی سرد کردیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ کل چار مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
یاد رہے کہ طویل خشک سالی کے بعد گزشتہ ایک ہفتے سے بارش کا موسم جاری ہے جس نے خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں کی طرح پشاور میں بھی موسم کو انتہائی ٹھنڈا کر دیا ہے ۔