اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال: ترسیلات 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

مرکزی بینک سٹیٹ بینک کا کہنا ہے مالی سال 2025 میں پاکستان کو ترسیلات زر کی مد میں ریکارڈ 38.3 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو کہ مالی سال 2024 کے 30.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں سالانہ 26.6 فیصد زیادہ ہے۔ بینک کے رپورٹ کے مطابق صرف جون 2025 میں، ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافہ ہے۔

سٹیٹ بینک نے رواں نے پچھلے مالی سال کے رپورٹ میں کہا ہے کہ "پاکستان کو جون 2025 میں 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جو سالانہ بنیاد پر 8 فیصد زیادہ ہیں۔ اس سے مالی سال 2025 میں مجموعی ترسیلات 38.3 ارب ڈالر ہو گئیں، جو کہ سالانہ 27 فیصد اضافہ ہے۔ مالی سال 2025 پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سالانہ ترسیلات کا ریکارڈ ہے۔”

مرکزی بینک نے نوٹ کیا ہے کہ پچھلے مالی سال 2025 کے مارچ کے مہینے میں 4.1 ارب ڈالر کی سطح پر ترسیلات زر پہنچ کر ایک ماہ کی سب سے زیادہ آمد کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

تجزیہ کاروں نے اس تیز رفتار اضافے کی کئی وجوہات بتائی ہیں، جن میں معاشی بحالی، زرِ مبادلہ کی شرح میں استحکام، اور حکومت و اسٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کرائے گئے مراعات شامل ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، جون 2025 میں سعودی عرب سب سے بڑی ترسیلات کا ذریعہ رہا، جہاں سے 823.2 ملین ڈالر موصول ہوئے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر، اور امریکہ سے 281.2 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات میں اس اضافے کی کئی وجوہات ہیں: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے قرض پروگرام سے معاونت یافتہ معاشی بحالی، شرح مبادلہ کا استحکام، ترسیلات کے لیے دی گئی مراعات، اور پاکستان کے بینکاری و مالیاتی ڈھانچے میں بہتری، جن کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں نے زیادہ ترسیلات باضابطہ ذرائع سے بھیجنا شروع کیں۔

اس سال کے آغاز میں، اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے اندازہ لگایا تھا کہ مالی سال 2025 میں ترسیلات 38 ارب ڈالر کے قریب پہنچ جائیں گی، جو مالی سال 2024 میں 30.3 ارب ڈالر تھیں۔ اب حکومت نے مالی سال 2026 کے لیے ترسیلات کا ہدف 39.4 ارب ڈالر مقرر کیا ہے۔

اس کے علاوہ، حکومت نے مالی سال 2026 کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.1 ارب ڈالر، یعنی جی ڈی پی کا 0.5 فیصد، متوقع کیا ہے — جو مالی سال 2025 میں متوقع 1.5 ارب ڈالر کے سرپلس (0.4 فیصد جی ڈی پی) کے تخمینے سے ترمیم شدہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے