لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ ا ہلکار شہید،15زخمی

رپورٹ(CBN247)

ضلع کرم بگن میں ریسکیو اپریشن کرنے والے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 05 اہلکار شہید 04 زخمی ہوئے ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق شہداء میں لانس نائک قابل خان ، لانس نائک عبدلرحمن ، لانس نائک یاسین ، سپاہی ثقلین اور سپاہی دانش شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار عظیم ، نائک توصیف ، نائک نیاز محمد اور لانس نائک ہارون شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کی 03 گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا،سیکیوریٹی فورسز کے اہلکار پھنسے ہوئے گاڑیوں اور ڈرائیوروں کو حملہ آوروں سے ریسکیو کرنے کی کاروائی کررہے تھے۔کانوائی پر حملے میں ایک ڈرائیور جان بحق متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت راہگیر و عام لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے