مردان میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ضلع مردان میں چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ اس واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع مردان کے علاقے لوند خوڑ میں کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ ہرونما ہوا، اس دوران ملبے تلے دبنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو، میڈیکل ٹیم، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایمبولینسیں پہنچ گئیں۔
ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ہمراہ زخمی کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوۓ لوند خوڑ ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد میں 60 سالہ شاہ وزیر اور ان کی زوجہ شامل ہیں، جبکہ 18 سالہ صدیق ولد شاہ وزیر زخمی ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے