افغانستان خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے: انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس رپورٹ

معروف عالمی تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (IEP) نے افغانستان کو ایک بار پھر دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں شامل کر لیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ سالانہ گلوبل پیس انڈیکس رپورٹ کے مطابق افغانستان عالمی امن کی درجہ بندی میں مزید تنزلی کا شکار ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان 163 ممالک میں سے 158 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں 0.28 فیصد مزید بگاڑ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سنگین سکیورٹی بحران کی عکاسی کرتا ہے۔

گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق افغانستان اس وقت جنوبی ایشیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے، جہاں تشدد، اسلحے کی آسان دستیابی، کمزور حکمرانی اور مسلسل سیاسی و سکیورٹی عدم استحکام نے امن کی تمام بنیادی اشاریوں میں صورتحال کو بدترین سطح تک پہنچا دیا ہے۔

آئی ای پی کی رپورٹ میں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم مسلح دہشت گرد گروہ نہ صرف ملکی سلامتی بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی ایک سنجیدہ خطرہ بنتے جا رہے ہیں، جس سے علاقائی عدم استحکام کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے