ملک میں 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست سامنے آگئی

#Pakistan #NursingColleges #FakeInstitutions #PNMC #NursingEducation

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے ملک بھر میں 38 نرسنگ کالجز کو جعلی قرار دے دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ان اداروں سے حاصل کردہ ڈگریاں کسی صورت تسلیم نہیں کی جائیں گی۔
کونسل کے مطابق جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست میں وفاقی دارالحکومت کے 5 ادارے، پنجاب کے 25 کالجز، سندھ کے 5 ادارے اور خیبرپختونخوا کے 2 کالجز شامل ہیں۔

اسلام آباد میں جعلی قرار دیئے گئے کالجز

کیپٹل کالج آف نرسنگ
ایڈورڈ کالج آف نرسنگ
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگوئجز
انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز
یونیک ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنلخیبرپختونخوا کےکالجز

مردان کالج آف نرسنگ
آربٹ کالج (صوابی)

سندھ کے کالجز

امان انسٹی ٹیوٹ (کراچی)
میڈیا ایڈ اسکول (کراچی)
پری انسٹی ٹیوٹ (کراچی)
کالج آف نرسنگ (حیدرآباد)
کائنات انسٹی ٹیوٹ (خیرپور)

مزید پڑھئے : جعلی نرسنگ کالجز: غفلت یا ملی بھگت؟

پنجاب کے کالجز

مڈکئیر کالج (اٹک)
حلال نرسنگ اسکول (فیصل آباد)
پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ (فیصل آباد)
پروفیشنل کالج (گجرانوالہ)
پنجاب نرسنگ اکیڈمی (جھنگ)
بوسٹن انٹرنیشنل کالج (لاہور)
محمڈن کالج (لاہور)
قائداعظم انسٹی ٹیوٹ (لاہور)
بریلینٹ انسٹی ٹیوٹ (راولپنڈی)
سٹی انسٹی ٹیوٹ (راولپنڈی)
ای ڈی یو زون، فلاح، مرح، پرل، سدوزئی، سیوئیر (راولپنڈی)
بیسٹ کالج (ساہیوال)
پاک انٹرنیشنل کالج (ساہیوال)
کنگ عبداللہ کالج (سرگودھا)
اقراء کالج (سیالکوٹ)
مدر اینڈ چائلڈ کالج (سیالکوٹ)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسے جعلی نرسنگ کالجز میں داخلہ لینے سے اجتناب کریں کیونکہ ان کی ڈگریاں سرکاری طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے