اسلامیہ کالج لیکچررقتل کیس: سیکیورٹی گارڈ کو 14 سال قید کی سزا

پشاور: کی عدالت نے اسلامیہ کالج کے لیکچرر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گرفتار سیکیورٹی گارڈ کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 19 فروری 2023 کو پیش آیا تھا جب معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کر کے کالج کے انگریزی شعبے کے لیکچرر کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ضلع کرک سے گرفتار کر کے پشاور منتقل کیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مقتول اور ملزم کے درمیان اس سے قبل بھی جھگڑا ہو چکا تھا اور کالج انتظامیہ کو گارڈ کی تبدیلی کی درخواست دی گئی تھی۔ واقعے کے بعد طلبہ نے احتجاج کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس پر ادارہ کچھ روز کے لیے بند کر دیا گیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے شواہد اور گواہان پیش کیے۔ عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں سزا سنائی تاہم دیگر دفعات میں ناکافی ثبوت ہونے پر بری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے