خیبر پختونخوا: 1351 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

#KhyberPakhtunkhwa #CTD #WantedTerrorists #BountyList #CounterTerrorism

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 1351 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ سی پی او پشاور کے مطابق ان دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 4 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 676 دہشت گردوں کا شناختی کارڈ ڈیٹا بھی موجود ہے۔ سب سے زیادہ تعداد پشاور کی ہے جہاں 185 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ شمالی وزیرستان میں 129، بنوں میں 117 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 111 دہشت گرد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خیبر میں 72، کوہاٹ میں 65 جبکہ اپر دیر، لوئر دیر اور لکی مروت میں 55،55 دہشت گردوں کے سروں پر انعام رکھا گیا ہے۔ یہ اقدام دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو توڑنے اور خطے میں امن و امان قائم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے