مالاکنڈ میں اندوہناک سانحہ: جے یو آئی ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر فائرنگ، بیٹا اور بیٹی شہید، اہلیہ زخمی

مالاکنڈ بٹ خیلہ میں جمیعت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ سے گھر ماتم کدہ بن گیا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی کی، جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی اور بیٹا موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے