رپورٹ (CBN247)
ضلع بھرکی تاجرتنظیموں نے تجاوزات خاتمہ کی آڑمیں املاک کونقصان پہنچانے،تاجروں کی تذلیل،گرفتاریوں اوربھاری جرمانوں کے خلاف مسجدقاسم علی خان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،.
مظاہرے کی قیادت صدرتنظیم تاجران خیبرپختونخواملک مہرالٰہی نے کی،صدرپشاورچیمبرشکیل احمدخان صراف،شوکت علی خان،حاجی محمدافضل،وحیدخان،شہزاداحمدصدیقی،خالد گل مہمند،ظفرخٹک سمیت پشاورکے تمام بازاروں کی مختلف تاجرتنظیموں کے عہدیداروں اورتاجروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی .
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈزاٹھارہے تھے جن پرضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے،ڈپٹی کمشنرپشاورکے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی گئی .
مظاہرین سے خطاب تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے خیبرپختونخوامیں کاروبارتباہ کررکھا ہے،پنجاب سے تعلق رکھنے والا ڈپٹی کمشنرمنظم منصوبے کے تحت پشاورمیں کاروباری سرگرمیاں اورامن سبوثاژکرنے درپے ہے،اتفاق رائے سے آپریشن کاطریقہ وضع ہونے کے برعکس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،بغیرکسی نوٹس کوہاٹی گیٹ کے قریب دکانیں مسمارکردی گئیں ڈی سی پشاور کے اس اقدام سے کئی گھرانوں کے کفیل بے روزگارہوگئے نوبت فاقہ کشی تک پہنچ جائے گی حکومت اگرروزگارنہیں دی سکتی توبیروزگاربھی نہ کرے۔
مظاہرین کا مزیدکہناتھاکہ مدت مکمل ہونے کے بعدڈی سی پشاورکی پرکشش نشست پرمزیدبراجمان رہنے کاخواہشمند کارکردگی ظاہرکرنے کی خاطر شاہی کٹھے پر جودکانیں مسمارکررہاہے وہ سوسال سے زائد قدیم ہیں،بعض مالکان کے پاس1936اوراس سے پرانی رجسٹریاں موجودہیں،ڈپٹی کمشنر پشاورکی ہٹ دھرمی نے تاجربرادری کے صبرکاپیمانہ لبریزکردیاہے،یہی وجہ ہے کہ ضلع بھرکی تمام تاجرتنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے غیرمنصفانہ، غیرانسانی اورغیرقانونی اقدام کے خلاف سراپااحتجاج ہیں،پشاورکاامن اورکاروبارکسی کوتباہ کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں سکتے ہیں،
انہوں نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے مطالبہ کیاہے کہ تجاوزات خاتمہ کی آڑمیں ضلعی انتظامیہ کی غیرقانونی سرگرمیوں کانوٹس لیتے ہوئے تاجروں کے نقصان کاازالہ،تجاوزات خاتمہ کے لئے انتظامیہ اورتاجرقائدین کے مابین اجلاس میں وضع کردہ طریقہ کارکے تحت آپریشن یقینی بنایاجائے بصورت دیگراحتجاج کادائرہ وسیع کیاجائیگاکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت پرعائد ہوگی۔