سنگہ بانڈہ میں بڑی چوری: دن دہاڑے 20 لاکھ، زیورات اور اسلحہ غائب

رپورٹ (CBN247)

لوندخوڑ کے پُرامن علاقے سنگہ بانڈہ میں اُس وقت خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جب دن گیارہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب چوری کی ایک دلیرانہ اور حیران کن واردات نے سب کو چونکا دیا۔ نامعلوم چوروں نے ایک مقفل گھر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر گھسنے کے بعد بیس لاکھ روپے نقدی، ساڑھے سات تولے طلائی زیورات اور دو عدد پستول لے اڑے۔

متاثرہ شہری محمد اکرام ولد شیرعالم کے مطابق وہ اہلِ خانہ سمیت ایک مذہبی تقریب (ختم شریف) میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ واپس آکر جب انہوں نے گھر کا منظر دیکھا تو مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور پورا گھر اُلٹ پلٹ ہو چکا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او لوندخوڑ ذاکر خان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور فوری طور پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ پولیس نے مختلف مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کئی زاویوں سے کیس پر کام شروع ہو چکا ہے۔

ایس ایچ او ذاکر خان کے مطابق:

“ہم نے دو سے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو چوروں کے سراغ پر کام کر رہی ہیں۔ ان شاء اللہ جلد اصل مجرموں کو بے نقاب کر دیا جائے گا، اور کسی بے گناہ کو ہرگز نہیں پکڑا جائے گا۔”

عوام کے لیے احتیاطی پیغام:

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غمی خوشی یا طویل غیر موجودگی کے دوران اپنے گھروں کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ معاشرے میں اچھے اور برے کردار ہمیشہ ساتھ ساتھ ہوتے ہیں، اس لیے اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے