خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ: واٹس ایپ ہیک کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا گروپ متحرک

رپورٹ (CBN247)

دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موبائل فون ہیک کرکے بلیک میلر متحرک ہوئے۔

موبائل فون کے واٹس اپ کو ہیک کرکے ساتھ رابطہ نمبروں کو میسج کرکے پیسے بٹورے جاتے ہیں بلیک میں کرنے والوں کو پورا گروپ پشاور سمیت دیگر شہروں میں متحرک ہوگیا۔

واقعات کے مطابق ہفتے کی صبح روزنامہ اوصا ف اور اے بی این کے پشاور کے بیورو چیف کو فون نمبر۔ 0326-4327433 سے ایک فون کال موصول ہوئی فون کرنے والے نے خود کو نجی کورئیر (ٹی سی ایس) بتاتے ہوئے کہا کہ آپکا پیکٹ ہے کہاں پہنچا دوں انہیں ایڈریس بتایا جس پر اس نے کہا کہ میں آپکو واٹس آپ پر کال کرسکتا ہوں اس کال کے ساتھ ہی اس نے ایک نمبر ارسال کیا اور اسے کورئیر پیکٹ کا نمبر بتایا تاہم اسکے ساتھ واٹس ایپ کو میرے فون سے ہیک کیا اور مسلسل 14بار فون کیا جو میں نے نہیں اٹھایا ،

اس دوران اس ہیکر نے فون میں موجود رابطہ نمبروں پر فون کرکے ایک ”کیسے ہیں آپ“ اور انگریزی میں اس قسم کے میسجز کئے تاہم میں نے فوری طور پر واٹس ایپ کو بحال کیا لیکن گھنٹوں اپنے رابطہ نمبروں کو فون کرکے وضاحت کی کہ اگر یہ فراڈ بندہ فون پر کوئی میسج کرے یا رقم کا مطالبہ کر ے یا پھر کوئی نامناسب ویڈیو بیج دیں تو اسے نظر انداز کیا جائے۔

پشاور میں سوشل میڈیا اور اب واٹس ایپ کے زریعے شہروں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنے کے واعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم حکومتی ادارے ایسے لوگوں کو ٹریس کرنے اور انکے خلاف کاروائی کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔جو شہریوں کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ ذھنی اذیت میں مبتلا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے