رپورٹ ( CBN247)
افغان طالبان نے ایک امریکی شہری جارج گلیزمن کو ڈھائی سال بعد جمعرات کو رہا کردیا۔
افغانستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ امریکی شہری کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کردیاگیا اور کہاہے کہ افغانستان دنیا کے ساتھ معاملات سفارتی اور سیاسی بنیادوں پر حل کرانے کو اہمیت دیتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارک روبیو نے امریکی شہری کو رہا کرنے کے افغانستان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں قطر کی حکومت کا اس سلسلے میں کردار کو سراہاہے۔
جارج گلیزمن سیاحت کے سلسلے میں 2022 میں افغانستان آئے تھا جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا ۔جمعرات کے روز امریکی صدر کے قیدیوں کے بارے مشیر ایڈم بوھلیر اور افغانستان کے لئے سابق خصوصی نمائندے زلمی خلیل زاد کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد نے افغان دارلحکومت کا دورہ کیا اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے تفصیلی ملاقات کی ۔

ملاقات میں دو طرفہ سفارتی تعلقات، قیدیوں کے تبادلے، اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔ کہا جاتا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت سنبھالنے بعد یہ امریکہ کی طرف سے پہلا اعلی سطحی رابطہ ہے ۔