رپورٹ(CBN247)
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسرائیلی بربریت کے خلاف اج بروز جمعہ احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی بربریت کے خلاف اج یوم احتجاج منایا جائے ۔
خطباء اور آئمہ حضرات اپنے خطبات جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کو بے نقاب کریں ۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں سینکٹروں جوانوں بچوں بچیوں اور خواتین کی شہادتیں افسوسناک ہیں ۔
اسرائیل نے امن وامان کی طرف بڑھتے ماحول کو بدامنی میں تبدیل کردیا ہے ۔عالمی برادری بالخصوص مسلم اُمّہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے لئے آواز بلند کریں ۔