افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ،افغان طالبان کی تردید

رپورٹ (CBN247)

قائم مقام وزیر داخلہ الحاج خلیفہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ کی افواہ کا افغان وزرارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالقانع نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسے باضابطہ طور پر مسترد کرتے ہیں۔

افغان وزرارت داخلہ ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام وزیر داخلہ الحاج خلیفہ سراج الدین حقانی کے عہدے سے استعفیٰ کے حوالے سے افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ہم اسے باضابطہ طور پر ایسی افواہوں کومسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ درست نہیں ہے اور ہم معزز میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حقائق کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کریں اور ایسے پروپیگنڈے کی عکاسی کرنے سے گریز کریں جو حقیقت سے بعید ہو اور رائے عامہ کو اضطراب اور مسخ کرنے کا باعث ہو۔

وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے بارے میں اطلاعات زیرگردش تھی کہ گذشتہ تین ماہ سے وہ اپنے دفتر سے غیر حاضر ہیں ۔وہ متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عربیہ میں قیام پذیر تھے تاہم گذشتہ جمعہ کو سراج الدین حقانی اپنے آبائی صوبہ خوست میں ایک ویڈیو میں دیکھے گئے۔

افغان ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے کندھاری قیادت سے اختلافات کی وجہ سے منظر عام سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔ اور کئی اہم اجلاسوں میں شرکت بھی نہیں کی۔ تاہم ان حالات یہ پہلا باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ ایسی افواہوں کی کوئی حقیقت نہیں ۔

One thought on “افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ،افغان طالبان کی تردید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے