خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیورو کے عملے کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا

رپورٹ (CBN247)

خیبر پختونخواہ میں بڑھتی ہوئی غیر مستحکم امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر، انٹیلی جنس حکام نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے عملے کے لیے ایک تھریٹ ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ٹارگٹ کلنگ اور عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے خاص طور پر پشاور، خیبر اور صوبے کے جنوبی اضلاع میں حملے ہو سکتے ہیں۔

تھریٹ ایڈوائزری میں آئی بی کے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ائی بی کےعملے کو کم پروفائل رہنے اور اپنی اصل شناخت ظاہر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شناخت کو چھپانے کے لیے سرکاری گاڑیوں اور وہ گاڑیاں جن پر ایسے نشانات ہوں جس سے گاڑی کا پتہ چل سکے ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے، اہلکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات کو تبدیل کریں اورخاص طور پر جب سفر کر رہے ہوں۔ جبکہ رات کے وقت سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، ایڈوائزری میں روازنہ کی بنیاد پر مسجد نہ جانےجبکہ فجر، مغرب اور عشاء کی نمازیں گھر پر ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔آئی بی کے تمام عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے سیکورٹی پلان ترتیب دیں ۔

سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ عملے کو ذاتی معلومات اور تصاویر کو فیس بک , واٹس ایپ اور ٹیوٹر جیسے پلیٹ فارمز سے ہٹا دینا چاہیے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی اپنے ساتھیوں، دفاتر، گاڑیوں کی کوئی بھی تصویر، ویڈیوز، یا تفصیلات سوشل میڈیا پر شیر کرنے سے اجتناب کریں۔

ایڈوائزری میں 21 ستمبر 2023، 20 نومبر 2023 اور 22 ستمبر 2024 کو جاری کی گئی سابقہ حفاظتی انتباہات کا حوالہ دیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تھریٹ الرٹ وقتا فوقتا جاری کیا گیا ہے تاہم اس پرسختی سے عمل کیا جانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے