خیبر پختونخوا کے ممتاز عالم دین مفتی منیر شاکر بم دھماکے میں جان کی بازی ہار گئے

رپورٹ (CBN247)

ممتاز عالمی دین مفتی منیر شاکر ایل آر ایچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ھفتہ کی شام پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ میں اپنے مسجد کے باھر ایک بم دھماکے میں تین دورے ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ ان کو زخمی حالت میں ایل آر ایچ پہنچایاگیا جہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں کئی گھنٹے رہنے کے وفات پا گئے۔

ایل آر ایچ کے ترجمان نے مفتی منیر شاکر کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جسد خاکی کو ان کے ورثاء کے حوالہ کردیا ۔

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مفتی منیر شاکر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید مفتی منیر شاکر کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہوں، علماء کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں،متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، امن دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

یاد رہے گزشتہ کئی دنوں میں عالم دین پر یہ تیسرا حملہ ہے رمضان المبارک سے ایک روز قبل مدرسہ حقانیہ میں جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں ایک مسجد میں جمیعئت علماء اسلام فضل الرحمن گروپ کے مقامی راہنماء کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جہاں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے