لانگ مارچ مؤخر ہونے کا امکان، سہیل آفریدی نے مختصر پریس کانفرنس میں ’ہر صورت‘ احتجاج کا اعلان کیوں کیا؟

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ موخر کرنے کا امکان، وزیر اعلی سہیل افریدی نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے مختصر ترین پریس کانفرنس میں لانگ مارچ ہر صورت کرنے کا اعلان کردیا، تاہم پی ٹی ائی کی پارلیمانی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں متعدد ارکان کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس اور سیاسی کمیٹی اجلاس میں بیشتر ارکان لانگ مارچ موخر کرنے کے حق میں ہے کیونکہ اس وقت حالات ٹھیک نہیں ہے وفاقی حکومت کی جانب سے بھی مارچ کو پنجاب میں داخلہ کا راستہ روکنے کیلئے تیاریاں کی گئی ہے اس لئے پی ٹی ائی کے ارکان ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے احتجاج ملتوی کرنے کے حق میں ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سہیل افریدی خود احتجاج ملتوی کرنے کے اعلان سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے تھے تاہم بیرسٹر گوہر نے انہیں ذوم میٹنگ میں انہیں خود اعلان کرنے کیلئے کہا، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلی سہیل افریدی نے مختصر پریس کانفرنس کرکے لانگ مارچ ہر صورت کرنے کا اعلان کردیا تاکہ ملبہ ان پر نہ ائے، پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور اجلاس ختم ہونے کے بعد شائد وہ دوبارہ پریس کانفرنس کریں۔ قوی امکان ہے کہ لانگ مارچ کیلئے اکتوبر کے اوائل میں تاریخ دی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے