خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) 22 اگست 2025:
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کا امکان ہے۔ متاثرہ اضلاع میں چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، کولا ئی پالس، باجوڑ، تورغر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، کرم، اورکزئی، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور شمالی و جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

ممکنہ خطرات اور ہدایات:

شدید بارش سے مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، خاص طور پر گلیات، مانسہرہ، کوہستان، کولا ئی پالس، بونیر، ہنگو، باجوڑ، تورغر، ہری پور، کرک، دیر، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، مہمند، اورکزئی، بنوں، وزیرستان اور ٹانک میں۔

پشاور، نوشہرہ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، چترال، دیر، کوہستان، کولا ئی پالس، کرم، مالاکنڈ، مانسہرہ، مہمند، اورکزئی، شانگلہ، سوات، تورغر اور شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوسکتی ہیں۔

طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں، جبکہ عوام اور سیاحوں کو خطرناک علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بارش: بالاکوٹ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: بنوں اور پٹن میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (آج): پشاور 97، ایبٹ آباد 62، مالم جبہ 68، ڈیرہ اسماعیل خان 13 اور ہری پور 39۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے