چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر پیش رفت، گورنر خیبرپختونخوا کا اہم اعلان

#ChashmaLiftCanal #CRBCCanal #KhyberPakhtunkhwa #FaisalKarimKundi #WaterCrisis #Irrigation #Farmers

چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر اہم پیش رفت، سی آر بی سی نہر کی مرمت 15 نومبر تک مکمل کرنے کا ہدف

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے آبی حقوق کے تحفظ اور کسانوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مؤثر انداز میں معاملات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر نے بتایا کہ چشمہ لفٹ کینال منصوبے کے مختلف پیکجز کے ٹینڈرز کا شیڈول طے کرلیا گیا ہے، جبکہ چشمہ رائٹ بینک کینال (CRBC) کی متاثرہ نہر کی مرمت 15 نومبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد نہر میں پانی کی فراہمی بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ 15 نومبر تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ مرمت کا کام محفوظ طریقے سے مکمل کیا جا سکے اور زرعی ضروریات کے لیے پانی کی فراہمی دوبارہ شروع ہو۔

گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے آبی حقوق کا تحفظ، کسانوں کے مسائل کا حل اور زرعی ضروریات کے لیے پانی کی دستیابی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے