غیر قانونی افغانوں کےخلاف کریک ڈاؤن، 10 جولائی سے گرفتاریوں کا اعلان

غیر قانونی

 حکومت کی جانب سے ملک میں مقیم غیر قانونی افغانوں کےخلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں واضح ہدایات دی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 10 جولائی سے ایسے تمام افغان شہری جو پاکستان میں کارآمد ویزا یا قانونی سفری دستاویزات کے بغیر مقیم پائے جائیں گے، انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔وطن واپسی پر عملدرآمد

یہ اقدام حکومت کے غیرقانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک میں غیر قانونی قیام کی روک تھام اور امیگریشن قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

روزانہ رپورٹ بھی طلب

غیر قانونی افغانیوں کیخلاف آپریشن کے حوالے سے وزارت داخلہ نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ 11 جولائی سے کارروائیوں کی روزانہ بنیاد پر رپورٹ بھی ارسال کی جائے تاکہ پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جا سکے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جاری کریک ڈاون میں ہزاروں افغانی وطن لوٹ چکے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے