مردان: بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

مردان میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ قائم مقام ڈی پی او نثار احمد کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، جس نے چیخ و پکار پر اسے قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو زخمی حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا، جہاں فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے چھری برآمد کرلی گئی ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ شواہد فارنزک اصولوں کے مطابق اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔


ڈی پی او نثار احمد نے اسپتال میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ تفتیش مکمل طور پر میرٹ پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے