خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر پاک فوج کے تعاون سے پاک افغان سرحدی جرگہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
جرگہ کے دوران دونوں ممالک کے عمائدین، مشران، اور تاجروں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، افغان وفد نے خرلاچی بارڈر ٹرمینل پرموجود پاک افغان بھائی چارہ ہسپتال کا دورہ کیا اور فراہم کردہ طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وفد نے کہا کہ پاک افغان بھائی چارہ ہسپتال افغان شہریوں کے لئے پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال ہے ۔
جرگے میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان خیرسگالی اور عملی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ۔
دونوں فریقین نے تجارت، صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
خرلاچی بارڈر پر پاک افغان جرگہ، تجارت اور صحت میں تعاون پر اتفاق