• سی ٹی ڈی ضلع خیبر کے مطابق، سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ لوکل کمانڈر ISKP فضل نور دیگر دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ بمقام لالہ چینہ دو سارکے علی مسجد پر کسی بڑی کارروائی کی غرض سے منصوبہ بندی کیے ہوئے موجود ہیں۔
• اطلاع کو مصدقہ جان کر سی ٹی ڈیSWATٹیم بمعہ دیگر نفری پہنچتے ہی دہشت گردوں نے ان پر اچانک فائرنگ کھول دی۔
• اپنی حفاظت اور دہشت گردوں کو قابو کرنے کی خاطر سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ شروع کی، جو قریب آدھا گھنٹہ جاری رہی۔
• پریس ریلیز کے مطابق، فائرنگ تھم جانے کے بعد دورانِ سرچ آپریشن تین دہشت گرد موقع پر ہلاک پائے گئے جن کی شناخت محمد نعیم عرف عبدالناصر ، محمد کریم ساکنان کرک اور نور نبی سکنہ ننگر ہار افغانستان سے ہوئی ۔
• ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز، بارہ میگزین بمعہ 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد ہوئے۔
• رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر لوکل کمانڈر ISKP فضل نور دیگر دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ۔
• ہلاک دہشت گرد محمد نعیم عرف عبدالناصر و محمد کریم ساکنان کرک چمکنی خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ تھے ۔