2 سال میں کتنے پاکستانی مزدور بیرون ملک حادثات کا شکار ہوئے؟ اہم اعدادوشمار سامنے آگئے

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران 13 مختلف ممالک میں 799 پاکستانی ورکرز مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے، جن میں سب سے زیادہ اموات سعودی عرب میں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 575 جبکہ متحدہ عرب امارات میں 104 پاکستانی ورکرز حادثات کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے۔ ملائیشیا میں 35 اور لیبیا میں 13 پاکستانی ورکرز جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں 10، قطر میں 19، عمان میں 16، بحرین میں 9، ترکیہ میں 6 اور اسپین میں 3 پاکستانی ورکرز جاں بحق ہوئے، جبکہ اٹلی اور جرمنی میں دو، دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں کے 3 ہزار 488 خاندانوں کو مجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ پاکستانی مشنز کی جانب سے ریاض، ابوظبی، دبئی، قطر، کویت اور بحرین سے واجب الادا رقوم بھی دلوائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی مشنز نے 294 خاندانوں کو 75 کروڑ 32 لاکھ 90 ہزار روپے بھی ادا کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے