سی بی این 247
مردان کے پوش علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت 3افراد کو قتل کردیا ہے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات کی تاریکی میں پیش آیا جب حملہ آور گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی،
فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور ایک قریبی رشتہ دار(سالہ)موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جہاں گھر کے اندر تین افراد کی خون میں لت پت لاشیں برآمد ہوئیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی طور پر واقعے کو ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دینے کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔
ڈی پی او مردان نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔