چترال: روسی شکاری نے نایاب کشمیری مارخور کا شکار کیا

چترال میں روسی شہری نے مارخور کا شکار، ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت قانونی کارروائی

چترال کے علاقے گہریت گول میں ایک روسی شہری نے قانونی طور پر کشمیری مارخور کا شکار کیا ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق، روسی شکاری نے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالرز میں حاصل کیا تھا۔

یہ شکار کمیونٹی بیسڈ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت کیا گیا، جس میں شکار شدہ مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ریکارڈ کی گئی۔ نان ایکسپورٹیبل کوٹے کے تحت شکار کیے گئے جانور کو ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدن کا بڑا حصہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد جنگلی حیات کا تحفظ، غیر قانونی شکار کی روک تھام اور مقامی لوگوں کو معاشی فوائد فراہم کرنا ہے۔

محکمے نے واضح کیا کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام بین الاقوامی قوانین اور مقررہ ضوابط کے مطابق جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ نایاب جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے