خیبر پختونخوا میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی منجمد

#KhyberPakhtunkhwa #AntiCorruption #Doctors #JusticeDoctorsForum #PakistanNews #Accountability


خیبر پختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے انصاف ڈاکٹرز فورم سے وابستہ ڈاکٹرز کے خلاف جاری کارروائیاں فوری طور پر روکنے اور جاری شدہ نوٹسز معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق چند افسران نے مجاز حکام کی منظوری کے بغیر ہی بعض ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب صوبے میں انتقالِ اقتدار کا عمل جاری تھا۔

ذرائع کے مطابق نوٹسز بنیادی قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جاری کیے گئے تھے، جنہیں اب واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ نے اُن اہلکاروں سے تین روز میں وضاحت طلب کر لی ہے جنہوں نے یہ نوٹسز جاری کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے