وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم وِنگ ایبٹ آباد نے ضلع ہری پور میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز تیار اور شیئر کرنے والے گروہ کو بے نقاب کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران گروہ کے چار اہم کارندے — معز، نعمان احمد، بلال اور عبداللہ — کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر تیار کر کے انہیں سوشل میڈیا پر پھیلاتے تھے اور متاثرہ خاندانوں کو بلیک میل بھی کرتے تھے۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہری پور: معصوم بچوں کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار