صوابی میں تھانہ اتلہ پر نامعلوم افراد کا حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

رپورٹ (CBN247)

تھانہ اتلہ، صوابی میں پولیس ناکہ بندی کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی اہلکاروں میں باچا گل، خیر غفور اور میر افضل شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت سرجیکل ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال ڈائریکٹر کی ہدایت پر تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ان کے علاج معالجے میں مصروف ہے، اور ان کی حالت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے