رپورٹ ( CBN247)
اسلام آباد – نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔
ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی روابط اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور زیر بحث آئے۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے ان اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس حکمتِ عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکیورٹی اور سرحدی انتظام سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان رکاوٹوں کو دور کیے بغیر خطے میں تجارت اور روابط کی مکمل صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطحی سفارتی روابط کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا