سیکیورٹی فورسز کی دیر میں کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کا سنئیر کمانڈر ہلاک

رپورٹ (CBN247)

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے پختونخوا کے سرحدی علاقے دیر میں تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی ) کے سینئر رکن حفیظ اللہ عرف کوچوان کو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے

حفیظ اللہ کوچوان ٹی ٹی پی کے انتہائی سینئر کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے وہ گزشتہ 17سال سے عسکری سرگرمیوں میں ملوث تھے اورنہ صرف پاکستانی سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد حملوں میں مطلوب تھے بلکہ 2010 میں 3 امریکیوں اہلکاروں کی ہلاکت میں بھی ملوث تھے جو پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ٹریننگ دینے کےلئے پاکستان میں موجود تھے

پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوچوان کی لاش ان کی تحویل میں ہے اور ان کے ساتھ مارے گئے دیگر عسکریت پسندوں کی شناخت کی جارہی ہے

ٹی ٹی پی ذرائع نے بھی حفیظ اللہ کوچوان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے