رپورٹ (CBN247)
تحریک انصاف صوابی جلسہ کےلئے صوبے کے مختلف علاقوں سمیت پنجاب بھر سے کارکنان کی امد کا سلسلہ جاری ہے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال پر اج8فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے صوابی میں پی ٹی ائی پاور شو کرینگے جسکے کےلئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہے ۔جلسہ سے پارٹی کےصوبائی و مرکزی قائدین خطاب کرینگے ۔
پی ٹی ائی کے مطابق جلسہ جعلی حکومت کے خلاف، بانی پی ٹی آئی اورکارکنان کوقیدسے آذادی کے لئے ہے،جعلی حکومت نے غیرقانونی طریقے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالاہواہے ۔
صوابی جلسے کےلئے پشاور موٹروے پر پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو کر قافلوں کی شکل میں جلسہ گاہ کی جانب جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد دیکھی گئی جنہوں نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر انکے مطالبات درج ہے جبکہ خواتین "ایک ریاست دو دستور،نامنظور” کے نعرے لگا رہی ہے ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ عظیم الشان ہوگا،فارم 47 کی بنی حکومت نہیں مانتے.