کوہاٹ: شادی پور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ حملے کے دوران متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے شادی پور پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید شواہد اور معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
کوہاٹ: شادی پور پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان